مسکراتے ہوئے والدین کا چہرہ دیکھنا حج کے ثواب کے برابر ہے، حضرت علامہ پیر محمد سلطان العارفین کی مختار مسعود جنجوعہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر دعا سے قبل گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) حضرت علامہ پیر محمد سلطان العارفین نے کہا ہے کہ مسکراتے ہوئے والدین کا چہرہ دیکھنا حج کے ثواب کے برابر ہے۔ وہ جمعرات کومختار مسعود جنجوعہ ، راجہ غلام مرتضیٰ، راجہ غلام مصطفی، راجہ ممتاز مسعود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر دعا کرانے سے قبل گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چانسلر محی الدین اسلامی یونیورسٹی نیریاں شریف میجر جنرل وقار احمد خان ، وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر عباس، ڈپٹی رجسٹرار خلیفہ محمد شعبان، خلفیہ مظہر اقبال، خلیفہ سراج الحق صدیقی، خلیفہ غلام محمد چکوال،لنڈی پٹی کی سیاسی و سماجی شخصیت عرفان محمود بھٹی، عمر سمیع، شیخ وقار انور، جنرل کونسلر اکبربادشاہ، سابق کونسلر راجہ غلام عباس، وقاص بشیر ،ڈاکٹر ظفر رڈیالوجسٹ اور احسن علی بھی موجود تھے۔سلطان العارفین نے مزید کہا کہ والدین کا سایہ سر پر اللہ کی رحمت ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :