دوستی آل پنجاب ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا آغاز ہوگیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) دوستی آل پنجاب ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ق کے ملک عاصم بشیر اور کبیر اعوان تھے۔ مہمان خصوصی کو ایک جلوس کی شکل میں میدان میں لایا گیا اور مہمانوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آرگنائزر حاجی ابوذر غفاری نے بتایا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں64ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک عاصم بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کیلئے خصوصی فنڈز جاری کرے ، کھیلوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی تو نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہونگے جس سے جرائم کی تعداد میں بھی کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :