تنظیم اسلامی چکوال کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیاگیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) تنظیم اسلامی چکوال کی تنظیم نو کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ مذہبی سکالر اور قانون دان محمد شہزاد بٹ کو امیر تنظیم اسلامی مقرر کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ناظم تربیت کرنل عبدالقدیر، ناظم دعوت طارق فیضی، ناظم بیت المال امیر افسر اور معتمد دلشاد حسین نامزد کیے گئے ہیں۔ تنظیم اسلامی چکوال کی طرف سے مختلف مقامات پر درس قرآن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو چکوال پریس کلب میں نماز مغرب کے بعد باقاعدگی کے ساتھ درس قرآن دیا جاتا ہے۔