چہلم حضرت امام حسینؓ، چیئرمین ،وائس چیئرمین نے بلدیہ کے عملے اورمتولی امام بارگاہ گلستان زہرا کے ہمراہ کے ہمراہ جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:01

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں چالیس سالہ سالانہ دو روزہ مجالس عزا اور پانچ صفر کو پنجاب بھر کے بڑے ماتمی جلوس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان،وائس چیئرمین چوہدری قمر شدیال نے بلدیہ کے عملے کے ہمراہ اس اہم ترین جلوس کا متولی امام بارگاہ گلستان زہرا چوہدری اظہر عباس کے ہمراہ روٹ کا معائنہ کیا اور موقع پر بلدیہ کے عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر متولی چوہدری اظہر عباس نے بتایا کہ سرکاری بن پر سستے بازار کی تعمیر سے ٹریفک کے پارکنگ کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔چیئرمین بلدیہ نے یقین دلایا کہ زیر تعمیر سستے بازار کے اندر 5صفر کو دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے ماتمی سنگتوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ بلدیہ اپنی تمام تر آئینی ذمہ داریاں پوری کریگی۔چیئرمین بلدیہ کے ہمراہ سینٹری انسپکٹر چوہدری ظہیر، انجینئر محمد ایوب بھی ہمراہ تھے۔

انہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔کہ جلوس روٹ پر تمام سٹریٹ لائیٹیں درست کی جائے۔ اور صفائی ستھرائی کا کام بھی فوری طور پر مکمل کیا جائے۔متولی چوہدری اظہر عباس نے بتایا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر بلدیہ سمیت پولیس اور سول انتظامیہ نے مکمل تعاون کیا ہے انہیں امید ہے کہ چہلم کے اس تین روزہ پروگرام میں بھی انتظامیہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔اور ہم بھی حسب سابق اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :