صوبائی وزیر انڈسٹریز شیخ علائوالدین کی زیر صدارت انڈونیشیا کے متوقع دورے کا جائزہ اجلاس

آٹو موبل،فارماسیوٹیکلز،کٹلری،فروٹس ،لیدر،ٹیکسٹائل مصنوعات کو انڈو نیشیا میںپروموٹ کرنا ہوگا‘شیخ علائوالدین

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو انڈونیشیا کا دورہ کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ انڈسٹری کو مستحکم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انڈونیشیاء میں تجارتی وفد کی روانگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر مجتبیٰ ٰ پراچہ،ایڈیشنل سیکرٹری معید امان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ سیکرٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ لاہور چیمبر کے صدر نے اس دورے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انویسٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کو انڈونیشیاء مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کے لئے قائل کریں گے اور لوکل انڈسٹری کو فروغ دینے میں بھی اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ جہانزیب برانہ کے ساتھ صدر لاہور چیمبر کی ملاقات طے پا چکی ہے ،جس میں انڈونیشیا مارکیٹ میں کس طرح اپنی مصنوعات کی موجودگی یقینی بنائی جا سکتی ہے،اس کے لئے ملکر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئے لوگوں کو بھی روزگار دینا ہوگا تاکہ لوکل انڈسٹری کو مستحکم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے متوقع دورے میں لیدر،ٹیکسٹائل مصنوعات کے ساتھ آٹو مو بل ، فا ر ما سیو ٹیکلز ،کٹلر ی،فروٹس وغیرہ کو بھی پروموٹ کیا جائے اور ہم سب کو ملکر پاکستان کی عزت کو بڑھانا ہے۔