ممبر سی ایم آئی ٹی و چیئرمین ترک کمیٹی شاہد حسین کی زیرصدارت ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹائون کا اجلاس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ممبر سی ایم آئی ٹی و چیئرمین ترک کمیٹی شاہد حسین نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی اور لاروا کی نشاندہی کے لئے خصوصی ٹیمیں اپنی اپنی ڈیوٹیاں پوری لگن سے اداکریں اور نشتر ٹائون کی حدود میں واقع ہر ایک جگہ کی مکمل چیکنگ کی جائے۔انہوں نے یہ بات آج ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹائون کا رواں سیزن میں45 ویںاجلاس کی صدارت کے دوران کی۔

اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی،ایل ڈی اے،فشریز ڈیپارٹمنٹ،واسا ڈیپارٹمنٹ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،پی ایچ اے،کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نشتر ٹائون کی حدود میں آنیوالے تمام علاقوں میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور تمام متعلقہ ایریوں میں ڈینگی آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس جاری ہے۔

(جاری ہے)

شاہد حسین نے ہدایت کی کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول مونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے نمائندگان اینٹی ڈینگی مہم میں تیزی لائیں اور بروقت لاروا تلف کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ کے قائم کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں ۔