لاہور چڑیا گھر میں ہاگ ڈئیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ،مجموعی تعداد 33ہو گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور چڑیا گھر میں ایک خوبصورت اضافہ،ہاگ ڈئیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے مجموعی تعداد 33ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر میں ہوگ ڈیئر کے انکلیوژر میں اضافہ ہوا ہے ،ایک ننھے مہمان کا ننھے مہمان کی آمد سے انکی تعداد 33ہوگئی ہے جن میں نو نر، بیس مادہ اور چار چھوٹے بچے شامل ہیں۔ہرن کی نسل پاکستان اور انڈیا کے سرحدی اور دریائی علاقوں میں پائی جاتی ہے جو اپنی گول جسامت ،چھوٹے قد اور سینگوں کی وجہ سے باقی ہرنوں سے مختلف ہوتے ہیں۔لاہور چڑیا گھر میں ہوگ ڈیئر کی تعداد انکلیوژرمیں مقررہ تعداد سے تجاوز کر گئی ہے جنہیں ڈی جی وائلڈ لائف کی اجازت کے بعد فروخت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :