مانگا منڈی میں شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کر دیا

ملزم اقبال بھابھی کے ساتھ فرار ، پولیس نے مقتولہ عائشہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) مانگا منڈی کے علاقے میں شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا،پولیس نے مقتولہ عائشہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی میں پسند کی شادی کرنے والی 20 سالہ عائشہ نامی لڑکی کو شوہر نے مبینہ طورپر بھابھی کے ساتھ مل کر زہر دیدیا ،عائشہ کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ 5 ماہ کا بچہ ماں کی ممتا سے محروم ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے عائشہ کی لاس پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقبال اپنی بھابھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :