این ڈی ایم اے اور اے ڈی پی سی نے آفات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ کا آغاز کردیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) اورا یشین ڈیزاسٹر پریپئرڈنس سینٹر (اے ڈی پی سی) نے اداروں کو مستحکم کر کے پاکستان کو آفات سے محفوظ بنانے کیلئی16 ماہ پر محیط منصوبہ کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والے پہلے ٹرننگ کورس میں این ڈی ایم اے فیڈرل فلڈ کمشن، وزارت موسمیاتی تبدیلی ، جیوگرافیکل سروے آف پاکستان ، محکمہ موسمیات پاکستان اور پلاننگ کمیشن کے اعلی افسرا ن نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سے اس منصوبہ کا باقائدہ آغاز کیا گیا اور اسی ہفتہ میں تمام معاون اداروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس منصوبہ کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے افسران کو ٹریننگ دی جائے گی اور اس سلسلے میں معلومات اور تجربات کے تبادلہ کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹریننگ اور اجلاس منعقد کرائے جائیں گے۔