قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

انتظامیہ شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کارروائی، نصابی سرگرمیاں فوری بحال کرے، احسن اقبال کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی درخواست پر قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن کی درخواست پر قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کارروائی اورنصابی سرگرمیاں فوری بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔