پاکستان سعودی عرب تاریخی ، دینی اور ثقافتی رشتے میں منسلک ہیں ،تعلقات میں ہر گزرنیوالے دن کیساتھ مزید وسعت پیدا ہوگی،ممنون حسین

برما اور یمن کے بگڑتے قابل تشویش ہیں ،مسائل کے حل کیلئے مسلم امہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت /پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی دلچسپی کا خیر مقدم

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی تعلقات میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مزید وسعت اور گہرائی پیدا ہوگی۔ دونوں ملک مضبوط تاریخی ، دینی اور ثقافتی رشتے میں منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان پٴْرخلوص بھائی چارے کا رشتہ ہے۔صدر مملکت نے یہ بات سعودی عرب کے سفیر کموڈور نواف سعید احمد المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔ صدر مملکت نے پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اثرات بڑے مثبت اور دیرپا ہوں گا۔صدر مملکت نے اس وموقع پر برما اور یمن کے بگڑتے ہوئے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے مسلم امہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔