راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرکادرآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ پر نظرثانی کا مطالبہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان نے کہاہے کہ حکومت درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ پر نظرثانی کرے 300کے قریب درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے اسمگلنگ میں اضافہ ہو گا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میںکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اسمگلنگ روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے جبکہ حکومت کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا یہ اقدام دانشمندانہ حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور چیمبرز آف کامرس کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے لگژری اشیا پرڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ازاہد لطیف خان نے کہا کہ حکومت کو چایئے کہ برآمدات میں اضافے کے لیے کاروباری لاگت میں کمی لائے اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرے تاکہ مقامی صنعت کو فروغ ملے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی بڑھنے سے اسمگلنگ میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :