کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے 1کروڑ 13لاکھ روپے کی مالیت کے 1763موبائل فونز غائب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:48

کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے 1کروڑ 13لاکھ روپے کی مالیت کے 1763موبائل فونز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19اکتوبر2017ء):کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے ایک کروڑ 13لاکھ روپے کی مالیت کے1763موبائل فونز غائب ہو گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کے گودام کے انچارج عبدالحمید کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ گودام کے انچارج عبدالحمید نے تفتیشی ٹیم کو اگاہ کیا کہ اس نے ایک کروڑ 13لاکھ روپے کی مالیت کے موبائل فونز 14لاکھ روپے میں سی ایس ڈی انتظامیہ کو فروخت کر دئیے تھے ۔جبکہ سی ایس ڈی انتظامیہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ کہ انہوں نے کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے کسی بھی قسم کے موبائل فونز کی خریداری نہیں کی ۔ گودام کے انچارج عبدالحمیدنے قبل از وقت گرفتاری کروا لی ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں