Live Updates

ملک کا معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہو کر منہدم ہورہا ہے،عمران خان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:56

ملک کا معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہو کر منہدم ہورہا ہے،عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہو کر منہدم ہورہا ہے،ور نون لیگی حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کومکمل تحفظ دے رہی ہے،ناکام حکومت کی جانب سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کی کوششیں شرمناک ہیں،حکومت کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے ٹیکسوں اور مہنگائی سے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلسل قرض کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ملک کا معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہو کر منہدم ہورہا ہے اور نون لیگی حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کومکمل تحفظ دے رہی ہے یہ چور سالانہ 10 ارب روپے چوری کرکے ملک سے باہر بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہچوروں کی کارستانیوں کا سارابوجھ عوام پر ڈالا جاتاہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کا حجم مسلسل گراوٹ کا شکارہے، حکومت نے مزید 400 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی بڑھادی ہے،ناکام حکومت کی جانب سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کی کوششیں شرمناک ہیں،حکومت کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے ٹیکسوں اور مہنگائی سے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :