وفاقی وزیر داخلہ کا قائد اعظم یونیورسٹی کی بندش کا نوٹس،

شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:56

وفاقی وزیر داخلہ کا قائد اعظم یونیورسٹی کی بندش کا نوٹس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے قائد اعظم یونیورسٹی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا،وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان کی درخواست پر قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء کی طرف سے کرائی گئی ہڑتال کے ذریعے تعلیمی سر گرمیاں معطل کرنے کا نوٹس لیا اور پولیس و انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں ہر حال میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرائی گئی اور اس کیلئے 24گھنٹوں کے اندر ان طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے جو شر پسند عناصر کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کو بند کرانے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :