گورنر سندھ کی ہندوو برادری کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد

صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،محمد زبیر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:53

گورنر سندھ کی ہندوو برادری کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے ہندوو برادری کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہندو وں کی مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ہندوو برادری کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،تعلیم ، صحت اور کاروبار کے شعبوں میں ھندو کمیونٹی نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں،نامورہندو طبی ماہرین، اساتذہ اور تاجروں نے صوبہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں اخوت، رواداری، بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے،بین المذاہب ہم آہنگی کی بدولت صوبہ میں ھندو ، عیسائی ، سکھ اور دیگر اقلیتیں اپنے مذہبی عقائد کی ادائیگی میں مکمل طور پر آزاد ہیں،سندھ میں کئی سو سال پرانے مندر موجود ہیں جہاں ھندو برادری اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی بلا خوف و خطر کررہی ہے۔گورنر سندھ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ہندو کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :