ْسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق کی ملاقات

عدلیہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے، جمہوریت تب ہی مستحکم ہوگی ، جب منتخب نمائیدوں کی عزت ہوگی‘سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:53

ْسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ رانا محمد اقبال خاں نے قومی ا سمبلی کے سپیکر کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے اپنے موجودہ اور گذشتہ دور میں 288قوانین بنا کر ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاںنے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی عوام کے خادم ہیں۔ عوامی خدمت کا جذبہ سرکاری افسران میں بھی ہونا چاہیے ۔ پارلیمانی سسٹم اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اسمبلیوں کے مابین و فود کا تبادلہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی ملکی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ہماری فوج جرات اور شجاعت کی علامت ہے۔

جمہوریت میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں۔ را نا محمد اقبال خاں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے معیاری زندگی کو بلند کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔ سپیکر ایاز صاد ق نے کہا کہ رانا محمد اقبال خاں سے عقیدت اور احترام کا رشتہ ہے۔ اس موقع پر سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر سپیکر نے مہمان سپیکر کو سوینیئر پیش کی ۔ بعد ازں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ جمہوریت تب ہی مستحکم ہوگی ، جب منتخب نمائیدوں کی عزت ہوگی۔