نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے ،

ٹکٹ بک کروا لی سابق وزیر اعظم 21اکتوبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے واپسی کیلئے روانہ ہونگے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:53

نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ جائیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بک کروا لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ نوازشریف پر فرد جرم ان کی غیر موجودگی میں ان کے مقرر کردہ نمائندے ظافر خان کے سامنے عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کرالی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی جو 21 اکتوبر کی ہے۔نوازشریف لندن کے مقامی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کی شام 5 بجے وطن واپسی کے لئے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور 22 اکتوبر کی صبح 4.40پر لاہور پہنچیں گے۔واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو کینسر کا عارضہ لاحق ہے اور وہ لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ نوازشریف کی ان کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :