لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد بدترین ریاستی دہشت گردی ہے‘ ایک طرف دس ماہ سے تنخوائوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بیچاری لیڈی ہیلتھ ورکرز فاقوں سے مر رہی ہیں

ْ انجمن تاجران کے رہنمائوں خواجہ شفیق احمد، اعجاز خان، صادق خان، نواز خان کا مشترکہ بیان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:51

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) انجمن تاجران کے رہنمائوں خواجہ شفیق احمد، اعجاز خان، صادق خان، نواز خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ ایک طرف دس ماہ سے تنخوائوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بیچاری لیڈی ہیلتھ ورکرز فاقوں سے مر رہی ہیں۔ مرنے والوں کی تعزیتی پر اکٹھا ہونے پر تشدد کرنا ظلم عظیم ہے۔

فاروق حیدر یہ بتائیں لوگوں کو بھوک سے مارنا کونسی گڈ گورننس ہے ۔ بے چاری بے سروسامان لیڈی ہیلتھ ورکرز بلاتخصیص بیماریوں کے روک تھام کے لئے فرشتہ بن کر دن رات کا م کرتی ہیں۔ پھر آپ تنخواہ بھی نہین دیتے کوئی مانگنے کی جرت کر بیٹھے تو ڈنڈا بردار پولیس سے تشدد کروانا قبل از اسلام خواتین کے خلاف مظالم بھی شرماتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم فاروق حیدر انسانیت کے ناطے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کرنے کروانے والون کو برطرف کرے اور ان کی تنخوائوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو انصاف نا ملا تو آزاد کشمیر بھر میں تاجر ان کے احتجاج میں برابر کے شریک ہوں گے۔

بیرون ملک ریاست کے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر سرینگر کے نام پر سیر سپاٹے کرنے والے پہلے مظفرآباد کی طرف توجہ دیں عوام کے مسائل کیا حل کریں گے۔ ریاست کے لئے کام کرنے والے ملازمین کے مسائل حل کر دیں تو ان کی مہربانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :