مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرمیںقائم ہماری حکومت اپنے مقاصدکی تکمیل میںتیزی کے ساتھ اپنے مراحل طے کررہی ہے ‘ مسلم لیگ ن کے دورمیںملکی ترقی بڑھی ہے انفراسٹرکچراورتوانائی میںنمایاںطورپربہتری آئی ہے

آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کی بات چیت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:51

فتح پورتھکیالہ/کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیںقائم ہماری حکومت اپنے مقاصدکی تکمیل میںتیزی کے ساتھ اپنے مراحل طے کررہی ہے مسلم لیگ ن کے دورمیںملکی ترقی بڑھی ہے انفراسٹرکچراورتوانائی میںنمایاںطورپربہتری آئی ہے ‘ملک میںلوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابرہے سابق دورمیںلوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن کررہ گئے تھے لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ حاصل کروانے میںمسلم لیگ ن کی حکومت کامیابی سے ہمکنارہوئی ہے انہوںنے کہاکہ آزادخطہ میںتعمیروترقی کانہ رکنے والاسلسلہ شروع ہوچکاہے بجلی کے مسائل کوجانچتے ہوئے ٹرانسفارمرکی فراہمی کے لیے فی حلقہ ایک کروڑروپے مختص کئے گئے ہیںجس سے جلدٹرانسفارمرکی فراہمی کوحلقہ میںیقینی بنایاجائے گاخطہ کوترقی یافتہ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیںمخالفین مسلم لیگ ن کامقابلہ سیاسی میدان میںکبھی نہیںکرسکتے مسلم لیگ ن کے تعمیروترقی کے ویژن کودیکھتے ہوئے پاکستان میںہونے والے ضمنی انتخابات میںپاکستانی عوام نے مسلم لیگ ن کوفتح سے ہمکنارکرکے مخالفین کویہ واضح پیغام دے دیاہے کہ 2018کے الیکشن میںمسلم لیگ ن دوبارہ برسراقتدارآکرعوام کی خدمت کاسفرجاری رکھے گی پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت دن رات کام کرکے خطہ کی تباہ حال سڑکوںکو واپس بہترحالت میںلانے کے لیے کام کررہی ہے سابق دورمیںاداروںکوتباہی کے دھانے پرلاکھڑاکرنے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیرکی سڑکوںپرکوئی توجہ نہیںدی گئی آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاانقلاب برپاکرنے اورکوٹلی کو1974میںضلع کادرجہ دینے اورضلع کی پسماندگی دورکرکے ترقی کی دوڑمیںشامل کرنے کاسہرا سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کوجاتاہے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ خطہ کی ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنے انتخابی وعدوںکی تکمیل کررہے ہیںکنٹرول لائن پربھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ روز مرہ کامعمول بن گیاہے جس سے کنٹرول لائن سے منسلکہ نہتے شہریوںکامعمول زندگی بری طرح متاثرہورہاہے بھارتی افواج کی شیلنگ سے حلقہ فتح پورتھکیالہ میںآزادکشمیرمیںسب سے زیادہ جانی ومالی نقصان ہواہے فتح پورتھکیالہ میںکنٹرول لائن پربسنے والے جرات مندکشمیری ہماراقیمتی اثاثہ ہیںمشکل کی اس گھڑی میںان کے حوصلے بلنددیکھ کربھارت کوبھی یہ واضح پیغام مل رہاہے کہ کشمیری پاکستان کی استقامت کے لیے قربانیاںدے کربھارت کے جابرانہ قبضہ سے آزادہوکرجلدمملکت خدادادپاکستان کاحصہ بنیںگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے بیرون ممالک دوروںسے مسئلہ کشمیرکومزیدتقویت ملی ہے اورعالمی سطح پرمسئلہ کشمیرفلیش پوائنٹ بن گیاہے جس کی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کاشکارہوگیاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے مسلم لیگی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنمائوں حلقہ صدرفتح پورتھکیالہ سردارمنیرحسین خان اوردیگرلیگی رہنمائوںنے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کاڈبسی سے لنجوٹ شہداء کی روڈکی ری کنڈیشنگ کاورک آرڈرجاری ہونے پرشکریہ اداکیا۔

وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کارکنوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ ،گڈگورننس کی عمل داری سے ہم نے نظام کوتبدیل کیاہے جس کی وجہ سے آج این ٹی ایس اورپی ایس سی کے دیانتدارکمیشن کی موجودگی میںاعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت نوجوان آسانی سے روزگارحاصل کررہے ہیںتعمیروترقی کے وعدہ کی تکمیل کے لیے عوام سے کئے گئے وعدوںکی تکمیل کررہے ہیںوزیراعظم انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کے منصوبہ جات میرٹ پرلوگوںکودیئے جس کی وجہ سے دورافتادہ علاقوںکے لوگ بھی مستفیدہورہے ہیںانہوںنے کہاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرگولہ باری بندکرے کشمیری نڈراورجرات مندہیںوہ مقابلہ کرناجانتے ہیںبھارت کی طرف سے آئے روزلائن آف کنٹرول کے باسیوںپربلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے بھارت اگریہ سوچ رہاہے کہ وہ سویلین آبادی کونشانہ بناکرکشمیریوںکوڈراسکتاہے تویہ اس کی خام خیالی ہے بھارت کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصدمیںکامیاب نہیںہوسکتاکشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ،جرات اوردلیری کے ساتھ کھڑے ہیںبھارت کی طرف سے اب بھی کنٹرول لائن کے نہتے شہریوںپرہیوی مشینوںسے گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے اقوام متحدہ بھارتی بربریت اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکانوٹس لے ۔

لائن آف کنٹرول پربسنے والے کشمیریوں کی ہمت اورجرات کوسلام پیش کرتاہوںبھارتی افواج کی فائرنگ سے شہیدوزخمی ہونے والوں کاہرطرح سے خیال رکھاجائے گا۔ہم امن پسندلوگ ہیںجنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیںلیکن بھارت یادرکھے کہ اگراس نے ہم سے جنگ کرنے کی کوشش کی توپھردنیاکے نقشے سے بھارت کانام ونشان بھی مٹ جائے گاپاک فوج دنیاکی بہترین فوج اوراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںسے مالامال فوج ہے پاک فوج کے جوانوںنے ہمیشہ اپنی جانوںکوہتھیلی پررکھ کرملکی سرحدوںکی حفاظت کی ہے پاک فوج کے شہداء نے اپنی جانیںاوراپناخون دے کروطن عزیزکودشمن کے ناپا ک ارادوں کوناکام بنایاہے وطن عزیزکوجب بھی جہاںبھی ضرورت پڑی پاک فوج کے جوان پیش پیش رہے اوراپنی سرحدوںکے ایک ایک چپے کادفاع کیابھارت کوماضی کی جنگوںسے سبق سیکھ کرہوش کے ناخن لینے چاہیںانہوںنے کہاکہ بھارت جنوبی ایشیاء میںپاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بہترین پوزیشن اوراپنی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانے کے لیے ہواس باختہ ہوکرلائن آف کنٹرول کے نہتے اورمعصوم شہریوںپرفائرنگ کررہاہیانہوںنے کہاکہ بھارت آئے روزلائن آف کنٹرول پرآبادسویلین آبادی کونشانہ بناکرانسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوںکامرتکب ہورہاہے بھارت کی یہ سوچ کہ وہ گولہ باری کرکے سویلین آبادی کووہاںسے نکلنے پرمجبورکردے گایاانہیںڈرادھمکالے گاتویہ محض اس کی خام خیالی ہے کشمیری نڈر، جرات مندقوم ہیںاوروہ بھارت کی مکارانہ چالانوںکوسمجھتے ہیںکشمیری اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان مال سب کچھ قربان کررہے ہیںکنٹرول لائن پربسنے والے کشمیری دفاعی حصارہیںاور بھارت کوناکوںچنے چبواناجانتے ہیںبھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہیں اور اسے پاکستان کے ساتھ کی جانے والی ماضی کی جنگوںسے سبق سیکھناچاہیے پاک فوج دنیاکی بہترین فوج ہے اوراپنے وطن کادفاع کرناجانتی ہے پاک فوج کے جوانوںنے ملک کے دفاع کی خاطرجانوںکے نذرانے پیش کئے پاک فوج کے شہداء نے وطن عزیزکے دفاع کی خاطراپنی جانوںکے نذرانے دے کرملکی سرحدوںکی حفاظت کی اوردشمن کے ناپاک قدموںسے اپنے وطن عزیزکی پاک دھرتی کوناپاک نہیںہونے دیا۔

انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کاہرممکن خیال رکھاجائے گاان کے علاج معالجے میںکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیںبرتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :