چینی بینکو ں نے ستمبر میں غیر ملکی زرمبادلہ کی خالص خریداری کی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سرکاری اعدادو شمار کے مطابق چینی بینکوں نے ستمبر میں 3سو ملین امریکی ڈالر کی مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کی خیریداری کی جو کہ سرحد پار سرمایے کی منتقلی میں استحکام کے پیش نظر 2سال سے زائد عرصے میں پہلا فاضل سودا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی زرمبادکہ کا سرکای محکہ (ایس اے ایف او کے ) کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے چینی قرض دہندگان گزشتہ ماہ 156بلین امریکی ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی خریدی اور 155.7بلین ڈالر فروخت کیے۔

اس اعدادو شمار نے دو برسوں کے لیے خسارے کے سلسلے کو توڑ دیا ہے۔پہلی تین سہ ماہوں میں چینی بینکوں نے 1.2ٹریلین امریکی ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی خریدی اور 1.31ٹریلین ڈالر فروخت کیے۔اس طرح اعدادو شمار کے مطابق 112.9بلین ڈالر کی مجموعی فروخت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :