قلم کاروان کے زیر اہتمام کریسنٹ لائن کلب کے تعاون سے ادبی نشست

مقررین کا عالمی یوم انسداد غربت کے حوالے سے اظہار خیال

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47

اسلام آباد۔ 19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)قلم کاروان کے زیر اہتمام کریسنٹ لائن کلب کے تعاون سے ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں رسم الخط کے ارتقاء کے حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ خان کا خصوصی مقالہ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ عالمی یوم انسداد غربت کے حوالے سے مقررین نے اظہار خیال کیا۔ تقریب کی صدارت سبطین رضالودھی نے صدارت کی جبکہ بریگیڈئر(ر)محمداسلم خان مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعطااللهخان نے اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے رسم الخط کے آغازوارتقاء پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ کرنل شرافت نے مقالہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ فی زمانہ جس زبان کومشین قبول کرلے وہی زندہ رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپیوٹرمیں سمجھی جانے والی زبانیں تیزی سے ترقی کررہی ہیں۔ ضیاالله خان نے فاضل مضمون نگارکہ پی ایچ ڈی کے مقالے’’اردواورفارسی کے روابط‘‘کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس موضوع پر مضمون نگارسندکی حیثیت رکھتے ہیں۔پروگرام کے دوسرے حصے میں ڈاکٹرساجد خاکوانی نے اپنا مضمون بعنوان ’’غربت کاخاتمہ ایک خواب‘‘پیش کیا۔