کوئٹہ کسٹم کی کارروائی‘ٹرک سی6سو کلو چرس برآمدکرکے ٹرک قبضے میں لے لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کسٹم کی کارروائی‘ٹرک سی6سو کلو چرس برآمدکوئٹہ کسٹم عملے نے بلیلی چیک پوسٹ پر چمن سے کوئٹہ آنے والے ٹرک سے چھ سو کلو چرس برآمد کر لی، تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا، کسٹم ذرائع کے مطابق جمعرات کو بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم سپرنٹنڈنٹ بلیلی چیک پوسٹ شاہ زمان اور دیگر عملے نے چمن سے کوئٹہ آنے والے ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے چھ سو کلو چرس برآمد ہونے پر ٹرک قبضے میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پکڑی جانے والی چرس کی مالیت بین الااقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :