نیب بلوچستان نے بڑے پیمانے پر خردبردکیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ٹھیکیدار آغا فیصل اور کنسلٹنٹ احمد پٹھان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47

نیب بلوچستان نے بڑے پیمانے پر خردبردکیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت کی ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) نیب بلوچستان نے ٹھیکیدار آغا فیصل اور کنسلٹنٹ احمد پٹھان کی سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کر لیاجبکہ حفاظتی بند کے منصوبے میں ملوث دیگر اہم ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع لسبیلہ میں 4 کروڑ 27 لاکھ کی لاگت سے بننے والے ڈام سٹی حفاظتی بند میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے سابق ڈائر یکٹر جنرل بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اعظم پٹھان 7 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروایا جس پر ملزمان ٹھیکیدار آغا فیصل اور کنسلٹنٹ احمد پٹھان نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی تاہم ضمانت کی درخواست خارج ہونے پرانہیں گرفتارکر لیا گیا۔

نیب بلوچستان کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائر یکٹر محمد زکریا نورزئی نے مزید بتایاکہ اس کیس میں مزید ملزمان کو جلد گرفتارکریں گے اورخرد برد کی گئی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائینگے ملزمان کو حراست میں لے کر نیب جیل منتقل کر دیا گیا۔