امریکا ، نوجوان نے بینک میں ٹیلرز کو اسلحہ کی دھمکی دے کر لوٹ لیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:45

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں نوجوان نے بینک میں ٹیلرز کو باتوں باتوں میں اپنے پاس اسلحہ کی موجودگی سے ڈراکر تمام رقم لے لی اور خاموشی سے بینک سے چلا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالہ ولیم جانسن فلوریڈا کے علاقہ لارگو میں اچیوا کریڈٹ یونی نامی برانچ میں داخل ہوا اور سیدھا بینک کے ٹیلرز کے پس چلا گیا جہاں اس نے باتو ں باتوں میں ٹیلرز کو ڈرایا دھمکایا اور انہیں موجود تما م رقوم اپنے حوالے کرنے کے لئے کہا ۔

ٹیلرز نے خاموشی سے تمام رقوم جانسن کے حوالے کردیً جس نے بعد ازاں ان رقوم سے اپنے کرائے ، یوٹیلٹی بلز اور ادویات وغیرہ کے بلز ادا کئے ۔ تاہم بعد ازاں تحقیقات کاروں کی نشاندہی پر متعلقہ کائونٹی کے حکام نے جانسن کو ایک مقامی پارک سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :