فرانس میں دوران سفر قیمتی اشیاء چرانے والا چور سوٹ کیس سے گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:45

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پیرس اور بیووس ائر پورٹ کے مابین دوران سفر مسافروں کی قیتی اشیاء چرانے والے چور کو سوٹ کیس میں سے گرفتار کر لیا گیا ۔ جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیرس اور بیووس ائر پورٹ کے مابین سفر کرنے کے دوران مسافروں کی قیتی اشیا چرائے جانے کی شکایات کے بعد حکام چکراکر رہ گئے تھے جبکہ بسوں کے سامان والے حصة میں سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی کوئی چور نظر نہیں آتاتھا جس پر متعلقہ بس ڈرائیور کو چو کناکر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ڈرائیور نے کیمرہ میں ایک سوٹ کیس کو خود بخود ہلتے دیکھ کر متعلقہ پولیس کو اطلاع کردی اور بیووس ایئر پورٹ پر رومانیہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو سوٹ کیس میں سے نکال کر گرفتار کر لیا گیا جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوران سفر تمام بیگوں اور سوٹ کیسوں میں سے قیمتی اشیاء نکال لیتاتھا پولیس نے سوٹ کیس میں چور کو لانے والے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا ۔ اور ان سے چوری کی اشیاء بر آمد کر لی گئیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس کے دونوں ملزمان کا چوریوں کے حوالہ سے ریکارڈ پہلے سے ہی موجود تھا ۔

متعلقہ عنوان :