ایم پی اے راجہ محمد علی نے ڈھوک لسوڑہ کی لنک روڈ کے لئے پچیس لاکھ روپے گرانٹ جاری کر دی ہے، راجہ پرویز اختر قادری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:45

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی کی جانب سے ڈھوک لسوڑہ کی لنک روڈ کے لئے پچیس لاکھ روپے گرانٹ جاری کر دی گئی ہے جس پر کام کا آغاز ہو گیا ہے،چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری ،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر بھٹی،صدر مسلم لیگ ن یو سی کنوہا سید شہاب ثاقب پاشا،جنرل کونسلر چوہدری شفیق گجر اور اہلیان ڈھوک لسوڑہ نے روڈ کے لئے گرانٹ دینے پر معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کا دل کی اتھا ہ گہریوں سے شکریہ ادا کیا، وائس چیئرمین شاہد اکبر گجر نے یونین کونسل کنوہا کے ترقیاتی کام کرانے پر راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا،چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یو سی کنوہا میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا،میں اور میری ٹیم معاون خصوصی راجہ محمد علی اور معاون خصوصی عثمان عباسی کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہیں اور انشا ء اللہ عوام کو بہتر نتائج ملیں گئے۔

متعلقہ عنوان :