اقلیتی برادری کامسلم لیگ ن کے ساتھ اظہار یکجہتی،تقریب21اکتوبرکو منعقد ہوگی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سرگودہا کی اقلیتی برادری کامسلم لیگ( ن) کے ساتھ اظہار یکجہتی تقریب 21اکتوبر دن 1بجے مظہر ہال میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان ِخصوصی صوبائی وزیربرائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب سردار خلیل طاہر سندھو ہوںگے جبکہ دیگر مہمانان ِگرامی میں مسلم لیگ (ن) کے ممبران ِ قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ، محسن شاہ نواز رانجھاء ممبر ان ِ صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں، ڈاکٹر نادیہ عزیز، فیصل فاروق چیمہ ، رانا منور غوث اور میئر سرگودہا ملک اسلم نوید خصوصی شرکت کریں گے۔

تقریب کا اہتمام ممبر منارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب چوہدری مشتاق گل کررہے ہیں ،اس تقریب کا مقصد ضلع سرگودہا میں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کے نامزد کردہ امیدواروں کو اقلیتی ووٹوں کے ذریعے کامیاب کروانے کیلئے رابط مہم کا آغاز کیا ہے،تقریب میں ضلع بھر کے اقلیتی رہنمائوں ،کونسلرز ،میونسپل کارپوریشن ضلع کونسل ممبران اور یوسی چیرمینز تقریب میں شرکت کریں گے جس کیلئے تما م د عوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں۔