فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:41

فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)فیصل آباد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ہے جبکہ برائلر انڈوں کی قیمت میں اضافے کا رجحان بھی برقرار دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث ایک ہفتہ میں برائلر انڈوں کی قیمت 90سے بڑھ کر 106روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے ۔فیصل آباد کی پولٹری مارکیٹ میںجمعرات کے روز برائلر مرغی زندہ 120روپے فی کلو جبکہ برائلر گوشت 175روپے فی کلو فروخت ہوا ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نرخ مقرر کئے جانے کے باعث مرغی کا گوشت 145روپے سے لے کر 180روپے فی کلو گرام کے درمیان گردش کر رہا ہے۔دوسری جانب موسم کی تبدیلی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث فضاء میں خنکی بڑھنے سے انڈوں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران برائلر انڈوں کی قیمت 90روپے سے بڑھ کر جمعرات کے روز 106روپے فی درجن تک آگئی ہے جس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔