حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے جو اقدامات کئے انکی کوئی نظیر نہیں ملتی،تلاوت حسین

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)پنجاب وویمن کمیشن کے ڈویژنل کوارڈی نیٹر تلاوت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے جو اقدامات کئے ہیںماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی ،خواتین آج بغیر کسی خوف وخطر ہر شعبے میں کام کرتی نظر آرہی ہیںکیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کسی کی طرف سے ہر اساں کرنے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا ۔

(جاری ہے)

وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول استقلال آباد میں’’ خواتین اور معاشرتی ترقی‘‘ حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،تقریب میں ڈویژنل ممبر وویمن کمیشن قیصرہ اسماعیل ‘ میڈم صغری امام اورپرنسپل شہناز اختر کے علاوہ طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی،ڈویژنل کوارڈی نیٹر نے کہاکہ پنجاب وویمن کمیشن خواتین کے تحفظ کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قوانین کو مزید سخت بنا رہی ہے۔قیصرہ اسماعیل نے کہا سکولوںکی سطح پر آگاہی سیمینار کرنے کامقصد لٹرکیوںمیں اس امر کاشعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ مستقبل میں ملازمت اختیار کریں ،انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جو سمجھتی ہیں کہ ان کے ساتھ کسی جگہ پر ناانصافی ہو رہی ہے تو وہ پنجاب ہیلپ لائن برائے خواتین 1043پر مفت کال کر سکتی ہیں۔