خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایاجاسکتاہے،رانا اظہر خان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا اظہر خان نے کہاہے کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں ان کی مناسب تعلیم وتربیت سے انہیں معاشرے کے مفید شہری بنایاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے نابینا طالبات کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی او سپیشل ایجوکیشن شاہد مختار ‘ ہیڈ مسٹریس عائشہ صدیقہ ‘ ایم ڈی شالیمار کنسٹرکشن گروپ ملک فاروق حیات ‘ ملک غلام حسین گوندل ‘ چوہدری طارق سلیم اور محمد عرفان کے علاوہ اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

رانا اظہر خان نے کہاکہ بصارت سے محروم افراد صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ،اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے بہت زیادہ محبت کرتاہے ،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن شاہد مختار نے ترغیب دلائی کہ صاحب ثروت افراد اپنے مال کو خصوصی افراد کی تعلیم وتربیت پر خرچ کریں تاکہ انہیں دنیا وآخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں،تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔