محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،

کانسٹیبل پٹرولنگ پولیس رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل پٹرولنگ پولیس سہیل اکرام اور محمد عثمان(ٹائوٹ) پرائیویٹ پرسن کو6000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عابد محمود نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ کانسٹیبل سہیل اکرام ڈمپر کو چھوڑوانے کیلئے مجھ سے رشوت طلب کر رہا ہے میں رشوت نہیں دیناچاہتا بلکہ ریڈ کروانا چاہتا ہوں۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھامحمد طارق ملک کی چھاپہ مارنے کی ڈیوٹی لگائی،سرکل آفیسر نے مدعی کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کے روبروپیش کیا،جنہوں نے سول جج سرگودھا عقیل چوہدری کی چھاپے کی ڈیوٹی لگائی،ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے کانسٹیبل سہیل اکرام اور محمد عثمان ٹائوٹ(پرائیویٹ پرسن) کو 6000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :