حکومت پنجاب فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔حکومت پنجاب کھاد ‘ بیج اور زرعی آلات کے علاوہ دیگرزرعی اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسان خوشحال ہو او روہ خوراک میں خود کفالت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ زرعی پیداوار میں اضافے پر مرکوز رکھے،وہ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم ملک ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کند ی اور ترقی پسند کاشتکاروں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے کسان بھائیوں کیلئے سستی ڈی اے پی کھاد کی فراہمی کیئے مزید 150 روپے فی بیگ کمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس رعایت سے صوبہ بھر کے 52لاکھ کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا ،رجسٹرڈ کاشتکار حضرات اس رعایت سے اسستفادہ کیلئے سکریچ کارڈ نمبر کے بعد سپیس دے کر اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر مسیج کریں ،کاشتکار بیس بوری تک سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ نمبر رجسٹرڈ کسان سبسڈی کے لئے اپنی رجسٹریشن کروائیں،اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت کینولا کی کاشت پر بذریعہ واؤچرز پانچ ہزار روپے فی ایکٹر سبسڈی کی فراہمی جارہی ہے،اس سکیم کے تحت رجسٹرڈ کسانوں کو کینولا کی کاشت پر دس ایکڑ تک سبسڈی فراہم کی جائے گی،اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ حکومت پنجاب نے امرود اور مکئی کی فصلوں کیلئے بھی پیداوار ی مقابلوںکااعلان کیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کو تحصیل سطح پر حکومت پنجاب کے مراعاتی پیکجز کے بارے میں کسانوں کی آگاہی کیلئے کسان کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :