متحدہ عرب امارات ، بچی کو ہراساں کرنے پربس ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:53

متحدہ عرب امارات ، بچی کو ہراساں کرنے پربس ڈرائیور گرفتار
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) باخبر ذرائع کے مطابق ایک ایشیائی بس ڈرائیور کو ایک اسکول کی لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں سکول جاتے ہوئے آٹھ سالہ بچی کی بس میں آنکھ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

جب اسکی آنکھ کھلی تو اسنے دیکھا کہ اسکے تمام کلاس فیلوز جا چکے ہیں اور وہ بس میں اکیلی تھی، لڑکی نے آنکھ کھلتے ہی دیکھا کہ بس کا ڈرائیور اسکے ساتھ غلط کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

لڑکی نے پولیس کے سامنے دعوی کیا تھا کہ ڈرائیور نے اسے بس سے نکلنے سے روکنے کی کوشش کی تھی اور بس کو لاک کر دیا تھا۔ بس کے پاس سے گزرتے ہوئے ایک دوسرے ایشیائی نے بس کا شیشہ توڑ کر لڑکی کو باہر نکالا۔ ملزم نے خود پر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بس میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگا ہوا تھا ۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔