تمام محکموں کے ملازمین کے اکائونٹس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں،غیر ضروری تاخیر کی صورت میں سائل ان سے رابطہ کر سکتا ہے،شوکت علی راجہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:39

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر شوکت علی راجہ نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے ملازمین کے اکائونٹس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی مسئلہ کے حل سلسلے میں غیر ضروری تاخیر کی صورت میں سائل ان سے براہ راست رابطہ کر سکتا ہے، یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عملے کی کمی کے باعث تنخواہ ، سروس بکس اور پینشن سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوںنے بتایا کہ اپنے 15روزہ چارج سنبھالنے کے بعد 2500محکمہ ایجوکیشن کی سروس بکس مکمل کی گئیں۔ انہوںنے بتایا کہ اکثر مسائل کے حل کرنے میں تا خیر کی وجہ نامکمل کاغذات ہوتے ہیں اگر کاغذات مکمل ہوں تو کسی بھی صورت میں تاخیر نہیں کی جاتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مسائل پولیس اہلکاروں کی سروس بکس میں آ رہے ہیں ان کی اکثر سروس بکس نا مکمل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کم عملے کے باعث اہلکاروں کو رات دیر تک اس لئے بٹھاتے ہیں کہ سائل کو محکمہ کے باربار چکر نہ لگانے پڑیں ۔