ترکی میں سول سوسائٹی کے نمایاں کارکن گرفتار،

یورپی یونین کا تحفظات کا اظہار

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:39

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ترک پولیس نے سول سوسائٹی کے نمایاں کارکن اور بزنس مین عثمان کاوالا کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خفیہ تحقیقات کے حصے کے تحت انہیںجمعرات کو استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔ ان کے وکیل کے مطابق عثمان کاوالا کو انسداد دہشت گردی کی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔