دیوالی پر دہلی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی پلانٹ بند،

شہریوں،تاجروںکے نجی جنریٹرز چلانے پا بندی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بھارتی حکومت نے دیوالی پرا سموگ کی وجہ سے دہلی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی پلانٹ بند اور شہریوں،تاجروں کو نجی جنریٹرز چلانے سے منع کر دیا ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھاری ماحولیاتی تحفظ کے بورڈ نے کہا ہے کہ یہ اقدا م دہلی میں آلودگی اور دھوئیں اور گردوغبار کے بادلوں میں اضافہ کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ فصلوں کی کٹائی کے بعد دیوالی منانے والے فصلوں کی باقیات کو آگ لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے فضا میں آلودگی اور دھواں مقررہ معیار سے بڑھ گئی ۔

بورڈ نے بتایا کہ شہر کے 700 میگا واٹ بجلی کی تیاری کے بدر پور کول پاور پلانٹ کو فوری طور پر بند کیا جارہاہے جبکہ ڈیزل سے چلنے والے جنریٹرز چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ فضا میں اسموگ کی روک تھام کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :