Live Updates

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کل ختم ہو جائے گی

ْ شائقین (کل) سے ٹکٹ خرید سکیں گے،عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس اب بھی دستیاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کل جمعہ کی رات تک جاری رہے گی جبکہ شائقین پرسوں ہفتے سے ٹکٹ خرید سکیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا ۔میچ کے ٹکٹوں کی دو روز سے جاری آن لائن بکنگ میں شائقین نے خوب جوش و خروش دکھایا ۔عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں جو کل جمعہ کی رات تک بک کرائے جا سکتے ہیںجبکہ ٹکٹوں کی فروخت کوریئر کمپنی کی مخصوص شاخوں سے ہفتے کو شروع ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :