اقبال قاسم کو ریجنل کرکٹ اکیڈمی کراچی کا ڈائریکٹر بنانے کا فیصلہ

اقبال قاسم، سلیم جعفر اور اعظم خان کے انٹرویوز لئے گئے ، با ضابطہ اعلان چند روز میں کردیا جائے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو کراچی ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بدھ کو چیئرمین پی سی بی، مدثر نذر اور کوچنگ اسٹاف نے 3 امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی ریجنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اکیڈمی کا افتتاح دسمبر 2016 میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، نیشنل اکیڈمی ڈائریکٹر مدثر نذر اور دیگر کوچنگ اسٹاف نے بدھ کو ریجنل اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے لئے 3امیدواروں کے انٹرویوز کئے تھے جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، کراچی کے ہیڈ کوچ سلیم جعفر اور اعظم خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اقبال قاسم کو کراچی ریجنل اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اگلے چند روز میں کردیا جائے گا۔ ریجنل اکیڈمی کے لئے دیگر اسٹاف کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :