انٹر پبلک سکولز اتھلیٹکس مقابلوں میں ڈی پی ایس فیصل آبادنے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:01

فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)انٹر پبلک سکولز اتھلیٹکس مقابلوں میں مجموعی طور پرڈی پی ایس فیصل آبادنے پہلی،ڈی ایم سی گوجرہ اور ساندل کالج نے مشترکہ طور پر دوسری اورڈی پی ایس تاندلیانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سپورٹس کوآرڈینیٹر میاں زبیرانور نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں لانگ جمپ کے مقابلوں میں ساندل کالج نے پہلی،ڈی پی ایس فیصل آباد نے دوسری،ڈی ایم ایس گوجرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 4x100میٹر دوڑ میں ڈی پی ایس تاندلیانوالہ پہلے،ڈی پی ایس فیصل آباد دوسرے اورڈی ایم ایس گوجرہ تیسرے نمبر پررہے۔800میٹر دوڑ میں ڈی پی ایس نے پہلی،ڈی ایم ایس گوجرہ دوسرے اور ساندل کالج کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ 100میٹر دوڑ میں ساندل کالج فرسٹ،ڈی پی ایس سیکنڈ،200میٹر دوڑ میں ساندل کالج نے پہلی اورڈی پی ایس فیصل آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ اتھلیٹکس مقابلوں میں طالب علموں کے مابین 400میٹر،800میٹر،1500میٹر دوڑ کے علاوہ شارٹ پٹ،لانگ جمپ،جویلین اور دیگر کیٹگری کے بھی مقابلے منعقد ہوئے۔