کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، محکمہ زراعت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:56

فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ نے وزیراعظم کے زرعی پیکج کے تحت کھادیں سستی کرنے کے اعلان کے بعد بعض مقامات پر کھاد کی مصنوعی قلت اورسابق نرخوں پر کھاد کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور تمام کھاد ڈیلرز کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ چور بازاری ، ذخیرہ اندوزی ، ناجائز منافع خوری ، کھادوں کی مصنوعی قلت سے باز رہیں ورنہ ا ن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ تما م کھاد ڈیلرز اور ان کے سب ایجنٹس کو سختی سے کہاگیاہے کہ وہ یوریا و ڈی اے پی کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے سے اجتناب برتیں ورنہ ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز سے روزانہ کی بنیاد پر سٹاک پوزیشن حاصل کر یں گے تاکہ کسی کو ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :