ایل ڈی اے کی سکول ٹیچر اور مالی ملازمت سے برطرف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے بلااجازت بیرون ملک جانے‘ این او سی حاصل نہ کرنے اور ایک سال سے زائد عرصے تک ڈیوٹی سے دانستہ غیر حاضر رہنے کی بنا پر سکینڈری سکول ٹیچر (سائنس )فریحہ عبد الحق کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے مجاز افسر کی اجازت کے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضری کی بنا پر مالی آغا خرم علی کوملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :