دبئی میں ترکھان نے آدمی کو اسکا فون توڑنے پر مار مار کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:21

دبئی میں ترکھان نے آدمی کو اسکا فون توڑنے پر مار مار کے موت کے گھاٹ اتار ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) دبئی میں 28 سالہ بھارتی شخص نے اپنے دوست کو اسکا فون توڑنے پر راڈ سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ حادثہ دبئی میں 26 جولائی کو ہوا جسکی آج عدالت میں سنوائی تھی ۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ حادثہ 26 جولائی کو آدھی رات کو ہوا اور اگلے دن ال جبل پولیس سٹیشن میں رپورٹ کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص کمبل میں لپٹا ہوا الٹا لیٹا ہوا اور خون سے لت پت ہے۔

پولیس کو دیکھتے ہی پتہ چل گیا کہ یہ شخص مر چکا ہے۔ پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ جب انہوں نے تحقیقات کیں تو انھیں پتہ چلا کہ مرنے والے کا دوست اپنے دوست کے ساتھ اپنے کسی اور دوست کا متحدہ عرب امارات کا شناختی کارڈ ڈھونڈ رہے تھے اور یہ پاس ہی سو رہا تھا۔

(جاری ہے)

اندھیرا ہونے کی وجہ سے اسکے دوست نے موبائل سے ٹارچ لائٹ جلا رکھی تھی جس پر مقتول نے اسے ٹارچ لائٹ بند کرنے کو کہا کیونکہ اس کی نیند خراب ہو رہی تھی ۔

مقتول کے دوست نے لائٹ بند نہیں کی تو مقتول نے نیند میں اٹھ کر اسکا فون دیوار پر دے مارا جسکی وجہ سے ملزم غصے سے اسے مارنے آیا لیکن انکے تیسرے دوست نے اسے سمجھا کر وہاں سے بھیج دیا اور خود بھی چلا گیا۔ لیکن ملزم بعد میں رات گئے ایک راڈ لے کر واپس آیا اور مقتول کو مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عدالت نے اس کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔

متعلقہ عنوان :