مریم اورنگزیب کی والدہ، طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ کو عدالت میں جانے سے روکدیا گیا

لیگی خواتین ایم این ایز کا جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ نہ ملنے پر دھرنا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:18

مریم اورنگزیب کی والدہ، طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ کو عدالت میں جانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی پر لیگی خواتین ایم این ایز نے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ نہ ملنے پر دھرنا دیدیا۔مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تو مسلم لیگ(ن)کے کارکنان ان سے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچ چکے تھے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کی جانب سے آج عدالت میں داخلے کے لیے 15 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی تھی اور فہرست کے مطابق ہی لوگوں کو اندر جانے کی اجازت دی گئی تاہم وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر خواتین ممبران کو پولیس نے اندر جانے سے روک دیا۔پولیس اہلکاروں نے طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ کو بھی اندر نہ جانے دیا جس کے بعد خواتین ایم این ایز نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر قائم چیک پوسٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔

متعلقہ عنوان :