سیکیورٹی گارڈ نے گورنر سندھ کو مریم نواز کے گھر داخل ہونے سے روک دیا

دروازہ نہ کھلنے پر گورنر سندھ واپس لوٹ گئے، بعد ازاں فون کر کے گورنر سندھ کو واپس بلالیا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:18

سیکیورٹی گارڈ نے گورنر سندھ کو مریم نواز کے گھر داخل ہونے سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو سیکیورٹی گارڈ نے ان کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، دروازہ نہ کھلنے پر گورنر سندھ واپس لوٹ گئے، بعد ازاں فون کر کے گورنر سندھ کو واپس بلالیا گیا اور انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کی مارگلہ روز پر واقع رہائش گاہ پر پہنچے، گورنر محمد زبیر کیلئے گھر کا دروازہ نہ کھولا گیا، محمد زبیر دو دروازوں پر گئے مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کو اندر داخل نہ ہونے دیا، اس وقت کارکن بڑی تعداد میں گیٹ کے پاس موجود تھے۔ دروازہ نہ کھلنے پر گورنر سندھ ناراض ہو کر واپس لوٹ گئے۔ بعد ازاں محمد زبیر کو ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس پر 5منٹ بعد گورنر سندھ واپس آئے اور مریم نواز سے ملنے ان کی رہائش گاہ میں پیدل داخل ہو گئے۔