کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، نوازشریف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:17

کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، نوازشریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز میں فردجرم عائد کیے جانے پر نوازشریف نے اپنے نمائندے ظافر خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے لیکن ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ عدالت عجلت سے کام لے رہی ہے اور جلد بازی میں ریفرنسز کو نمٹایا جارہا ہے،چھ ماہ میں تین ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور مانیٹرنگ جج خاص طور پر اس کیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہم پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ لندن فلیٹس میں احتساب عدالت نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر پر فردجرم عائد کی ہے۔ نوازشریف کی بیرون ملک موجودگی پر ان کے نمائندے ظافر خان کو عدالت کی جانب سے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی جب کہ نیب قانون کی شق17سی کے تحت ملزم کی غیرحاضری کے باوجودفردجرم عائدہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :