گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرنیوالا دہشتگرد آج ہندوستان کا وزیراعظم ہے‘پروفیسر تقدیس گیلانی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی نائب صدر پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرنیوالا دہشتگرد آج ہندوستان کا وزیراعظم ہے ، جس نے درندہ صفت افواج کے ذریعے نہ صرف مقبوضہ وادی میں خون کی ندیا ں بہا رکھی ہیں بلکہ اپنی ایجنسیوں کے ذریعے خواتین کی بے حرمتی اور چوٹیاں کاٹنے کا سلسلہ بھی شروع کیئے ہوئے ہے ۔

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد ،خواتین کی بے حرمتی اور چوٹیاں کاٹنے کا سلسلہ بند کرے، بال کاٹنے کے واقعات شرمناک اور گہری سازش ہے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی کا کہنا تھا کہ خواتین کی تذلیل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

(جاری ہے)

انتہاء پسند ہندو حکمران نریندرمودی نے اپنی افواج کے ذریعے مقبوضہ جموں کشمیر سمیت لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بھی جارحیت شروع کررکھی ہے ، مقبوضہ وادی اور ایل او سی پر طاقت کا اندھا استعمال کیا جارہا ہے جسے روکنے کے لیئے عالمی سطح پر نوٹس لینا چاہے تھا ،بے گناہ کشمیری جان کی بازی ہا ررہے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی عالمی دعویداروں کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیری عوام کے قتل عام کیساتھ ساتھ خواتین کی بے حرمتی اور گیسو تراشی کے واقعات بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، بھارت کشمیریو ں کی مقدس تحریک کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتا ہے مگر کشمیریوں نے بھارت کے ہر مکروہ عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ بھارتی فوج اور اُس کی خفیہ ایجنسیاں خواتین کی بے حرمتی اور چوٹیاں کاٹنے کا سلسلہ شروع کیئے ہوئے ہیں جو ناقابل معافی جرم ہیں اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے ،اس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سوالیہ نشان بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر ظلم و تشدد بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر خطہ میں دیر پا امن ممکن نہیں، کشمیری اپنے مسلمہ پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :