آل کراچی سعد الحق غٹہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ،ینگ قیوم آباد ،ملیر سٹی نے اورگلشن ملت نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال ٹورنامنٹ کالا پانی لانڈھی کے زیر اہتمام جاری "آل کراچی سعد الحق غٹہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں ینگ قیوم آباد نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مدمقابل کورنگی جیم خانہ کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد طاہر اور امین خان نے گول اسکور کئے جبکہ کورنگی جیم خانہ کا واحد گول انیل انصاری نے اسکور کئے ۔

دوسرے میچ میں ملیر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد قذافی گرین کو 1-0سے زیر کردیا جبکہ تیسرے میچ میں گلشن ملت فٹ بال کلب نے مد مقابل پیر آباد گولڈن کو 2-2سے برابری کے بعد پنالٹی ککس کی بنیاد پر 5-4سے ہرا دیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جمیل ناز ،سید حبیب اور حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف تھے ۔آج جانباز فٹ بال کلب کا سامنا نورانی الیون سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :