کراچی: ڈینگی قابو سے باہر، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کراچی میں ڈینگی قابو سے باہر، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، رواں برس 1605 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔شہر قائد میں ناقص اقدامات کے باعث ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے کے دوران 23 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق، رواں برس ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1605 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد اب تک اس مرض کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر کی افزائش شہر میں گندگی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ لہذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طلوع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :