پی آئی اے کے چار پرانے طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:04

پی آئی اے کے چار پرانے طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) پی آئی اے نے پرانے جہازوں کی فروخت کا کام شروع کردیاہے، طیاروں کی فروخت سے دو سے ڈھائی ملین ڈالرزآمدنی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی25سال سے زائد پرانے 4ائیر بس 310 طیاروں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، انجن کے بغیر بطور اسکریپ پہلا ائیر بس طیارہ ایک کروڑ روپے میں فروخت کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیاروں کی مبینہ فروخت پر مبنی پی آئی اے انتظامیہ کے پلان کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی تھی، بی جی او، بی ای سی رجسٹریشن نمبر کے اسکریپ طیاروں میں سے دوسرا طیارہ بھی جلد فروخت کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ فروخت کئے جانے والے بی جی پی، بی جی آر رجسٹریشن نمبر کے دیگر دو طیاروں کے انجن جزوی طور پر کارآمد ہیں۔قابل اڑان سائیکلز کے حامل انجنز کے ساتھ ان طیاروں کی فروخت سے دو سے ڈھائی ملین ڈالرز کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ جرمنی میں موجود بی ای او رجسٹریشن کے حامل ائیر بس طیارے کی فروخت ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :